وفاقی حکومت کا عید الفطر پر 4تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) عیدالفطر پر وفاقی حکومت نے4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر 4 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹفیکشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 10سے 13 اپریل تک ہوں گی۔
واضح رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی ورنہ 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں