وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی سٹورزکے ذریعے عوام کو مستقل سستاآٹااورگھی فراہم کرنےکا اعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت نے غریب عوام کو یو ٹیلٹی سٹورز کے ذریعے آٹا اور گھی سستے داموں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے دس کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپےاور گھی تین سو روپے فی کلودستیاب ہے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کا دس کلو کا تھیلا چار سو روپے، گھی تین سو روپے فی کلو ملے گا۔ خیبر پختونخوا کے لیے ایک سو موبائیل یوٹیلیٹی سٹورز کا آغاز کر دیا ہے۔ آٹے کی فراہمی کے لیے مزید 100 پوائنٹس خیبرپختون خوا کے لیے بنائے جارہے ہیں۔ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، ان کے دور میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا. 2018 میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، ن لیگ نے 2015 میں آئی ایم ایف کا معاہدہ مکمل کیا، پٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سابق حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 10کلو آٹے کا تھیلا 400روپے کا کردیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلو مل رہا ہے، 9جون سے گھی کی قیمت پر سبسڈی کی شروعات ہوئیں۔ 2018میں آٹے کی قیمت 35 روپے تھی۔سابقہ دورمیں آٹااسمگل کیاگیا۔4سال میں آٹے کی قیمت 90 سے 100روپے کلو کی گئی۔مارکیٹ میں گھی کی قیمت 550 روپے پر پہنچ گئی۔گھی سبسڈائز کر کے 300 روپے فی کلو کر دیاگیا ہے۔گھی پر 250 روپے کی سبسڈی بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیز اسائن کر دی گئی ہیں۔آج بیرونی ملک سازش پیچھے رہ گئی ،مہنگائی پر زور دیا جارہا ہے۔اشیائے خورونوش پر17ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔تما م اقدامات 4 سال کی نااہلی کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھائے جارہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے عوام سمجھ رہے ہیں، ہم ایک کروڑ نوکری اور 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کی کہانیاں نہیں سنا رہے، اس مہنگائی کی لہر میں حکومت غریب عوام کو ریلیف دے رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہےمریم اورنگزیب نے کہاکہ بیرونی سازش کا واویلا کرنے والے اب مہنگائی پر شور مچا رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے کلو میں دستیاب ہے، حکومت گھی پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، آٹے سے متعلق شکایت کیلئے 05111123570 پر کال کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں