وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے نام پرفراڈ کاانکشاف،ایف آئی اے نےتحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے نام پرفراڈ کاانکشاف ہواہے۔ کوئی شخص جعلی وفاقی سیکرٹری اطلاعات بن کر لوگوں کوکالزکے ذریعے لوٹ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے نام پرفون کالزکے ذریعے جعلی احکامات جاری کرلوگوں کودھوکہ دئیے جانے کاانکشاف ہوا ہے جعلی وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہوراحمد کے نام فون کالز کے ذریعے سے لوگوں کو لوٹ رہا ہےوفاقی وزیر نےجعلی وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے بارے میں خبردارکردیا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات کے نام پر عوام سے فراد کیا جا رہا ہے۔
گریڈ21کے افسر نے محکمے کو صورتحال سے آگاہ کردیا جعل سازی کا معاملہ انکوائری کیلئےایف آئی اے سائبر کرائم کو بھجوا دیا گیا وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے اپنے مراسلے میں موبائل نمبرز بھی فراہم کردیئے ہیں جنھوں نے لوگوں کیساتھ فراڈ کیا ہے۔ اب ایف آئی اے سائبر کرائم ان نمبرز کا ڈیٹا نکال کر واقع میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں