وفاقی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد تبدیل کر دئیے گئے

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو تبدیل کرکے ان کی جگہ علی ناصر رضوی کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا ہے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اکبر ناصر خان کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی۔
واضح رہے علی ناصر رضوی ایس پی آپریشنز، ڈی پی او قصور، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کرکےخرم آغا کو تعینات کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں