وفاقی وزیرریلوے نے ٹرین حادثے پرتخریب کاری کاخدشہ ظاہر کردیا

لاہور(نیوزٹویو) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےہزارہ ایکسپریس ٹرین کو پیش آنے والے حادثے پرتخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیاہے اور کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا یہ حادثہ کسی مکینکل نقص کا نتیجہ تھا یاتخریب کاری کی گئی ہے کیونکہ ٹرین کی رفتارصرف 45کلومیٹرتھی  

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرین نواب شاہ حادثے کاعلم ہے، ہم اسی کام پر لگے ہوئے ہیں، سیکریٹری ریلوے اس وقت نواب شاہ میں کام کررہے ہیں۔حکام کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق درجن سے زائدافراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ٹرین مناسب رفتار سے چل رہی تھی جو ابتدائی تحقیقات سے ظاہرہوا ہے، حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں، سکھر اور نواب شاہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے فون پر بات ہوچکی، سیکریٹری ریلوے نواب شاہ حادثہ پر کام کررہے ہیں، نواب شاہ حادثہ میں بدقسمتی سے پندرہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں، نواب شاہ میں ٹرین کی رفتار پینتالیس کلومیٹر تھی، امداد کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حادثے کے دوامکانات لگتے ہیں، ایک یہ کہ لائن میں مکینکل فالٹ یو، دوسرا خدشہ یہ ہے کہ یہ تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے، جب صبح اٹھا تو دعا کی کوئی حادثہ نہ ہو لیکن حادثہ رونما ہوگیا۔

وزیر ریلوے نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، خواجہ سعد رفیق نے مراد علی شاہ کو نواب شاہ میں فی الفور ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی جس پر وزیر اعلی سندھ نے وزیر ریلوے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں