وفاقی وزیرقانون کامتروکہ وقف املاک کے 1971سےآج تک اثاثوں کی فروخت کاریکارڈطلب،ہجرت کرکےجانےوالوں کی جائدادکی فروخت پر پا بندی

 اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے متروکہ وقف املاک کے 1971 سے لے کر آج تک فروخت کیے گئے تمام اثاثوں کی تفصیلا ت اوران کا ریکارڈ طلب کر لیااور سخت الفاظ میں ہدایت جاری کی ہے کہ متروکہ پراپرٹیز آرگنائزیشن کے پاس 1971 میں پاکستان سے ہجرت کر کے جانے والوں کی جتنی بھی پراپرٹیز ہیں فی الفور منجمد کر دی جائیں اور مزید ان کی فروخت بند کر دی جائے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا  جمعرات کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت متروکہ پراپرٹیز آرگنائزیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوااجلاس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ علی بخاری، ممبر قومی اسمبلی کشور ظہرہ اور اساما قادری، متروکہ پراپرٹیز آرگنائزیشن اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے شرکت وفاقی وزیر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں 1971 سے لے کر اب تک کی تمام تفصیلات پیش کی جائیں جس میں بتایا جائے کہ اب تک کتنے اثاثہ جات فروخت کئے گئے ہیں اور وہ کس کی ملکیت تھے اور وہ کن کو فروخت کئے گئے اور کس قانون کے تحت فروخت کئے گئےوفاقی وزیر نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ بحیثیت چیئرمین کمیٹی میں اس معاملے پر انصاف کرسکوں اور ایک صاف اور شفاف رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کر سکوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں