وفاقی وزیر امور کشمیرکی مسلم لیگ ن کے امیدوار کی بھارت سے مدد مانگنے کی مذمت

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہےمسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اسماعیل گجر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے آغاز سے ہی یہ بھارت کا بیانیہ پیش کر رہی ہے اسماعیل گجر کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ان کے بھارت کے ساتھ گہرے مراسم ہیں وفاقی وزیر نےآزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کا واویلا مچانا شروع ہو گئی تھی ہم نے پہلے ہی اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ یہ انتخابات میں دھاندلی کا رونا روئیں گےگلگت بلتستان میں بھی انہوں نے شکست کو دیکھتے ہوئے دھاندلی کا رونا رونا شروع کر دیا تھامسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف غنڈاگردی میں  اب تک پی ٹی آئی کے دو کارکن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اس وقت تک مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کے سات کارکن زخمی بھی ہوچکے ہیں پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو چوہدری یاسین کے بیٹے نے خود فائرنگ کرکے شہید کیا چوہدری یاسین کے بیٹے نے اپنی فائرنگ سے متعدد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو زخمی بھی کیا ہےآزاد کشمیر کے عوام تحریک انصاف کی بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں ہم صاف شفاف اور پرامن انتخابات کے حامی ہیں شکست کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنی غنڈہ گردی سے بدامنی پھیلانا چاہتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں