وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سوئٹزرلینڈ کے دورے پر جا ئیں گئے

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سے 26 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو وبائی امراض خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق نقطہ نظر پیش کریں گے۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ اس قبل بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا اور چین کا دورہ کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں