وفاقی وزیر ریلوے کا حادثے کا نوٹس ،24گھنٹے میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹو یو) وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے گھوٹکی حادثے کا نوٹس لیتے ہو ئے انکوائری کا حکم دے دیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت ک ہے کہ چوبیس گھنٹے  کے اندر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کی جائے۔پا کستان ریلوے کے مطابق حادثے کی معلومات کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ فیصل آباد  041-9200488، اے او فیصل آباد0333-4805996، راولپنڈی 051-9270834، کراچی کینٹ عیسیٰ زرداری 0331-2706334، خرم 0300-3754200، روہڑی اور سکھر 071-5813433، 071-9310087 –ریلوے ترجمان کے مطابق اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ابھی تک 30 مسافر جاں بحق ہوچکے ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں