وفاقی ٹیکس محتسب کی ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر افسران کی تعریف

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر اور ان کے افسران سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور ٹیکس گزاروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے اور ایف ٹی او کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے جلد عمل درآمد پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا۔
ممبر آئی آر آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر نے وفاقی ٹیکس محتسب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ٹیکس گزاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی رہنمائی سے ایف بی آر کی محصولات میں مزید بہتری آئے گی۔
اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب نے ممبر آئی آر آپریشنز اور دیگر افسران چیف ریفنڈز محمد امتیاز، چیف فارمیشنز مرزا ناصر علی، سیکریٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر اور سیکرٹیری آئی ٹی احسان اللہ محسود کو تعریفی اسناد اور شیلڈ بھی دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں