وفاقی پولیس کا سابق ڈی ایس پی چوری کی گاڑیوں کی فروخت میں ملوث

اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی پولیس کے سابق ڈی ایس پی کا چوری کی گاڑیاں فروخت کرنے کے گھنائونے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے ۔ سابق ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے ایس ایس پی آپریشنز کو درخواست دے دی گئی ۔ وحید نامی شخص کے ذریعے ڈی ایس پی گاڑیوں کے جعلی کاغذات تیار کر کے گاڑیاں سادہ لوح شہریوں کو فروخت کرتا ہے ۔ ساجد خان نامی شہری کی جانب سے ایس ایس پی کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا یے کہ سائل نے اسلام آباد پولیس کے سابق ڈی ایس پی چوہدری مجید سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے میں گاڑی خریدی جانچ پڑتال کرانے پر گاڑی کے کاغذات جعلی پائے گئے جس پر سائل نے سابق ڈی ایس پی سے رابطہ کیا تو چوہدری مجید نے کہا کہ گاڑی مجھے بمعہ کاغذات واپس کر دیں آپ کی رقم میرے پاس بطور امانت ہے جو ایک ماہ میں واپس کر دوں گا ، چوہدری مجید نے گاڑی واپس لے کر پانچ لاکھ نوے ہزار روپے دئیے اور باقی رقم کچھ دنوں میں دینے کا وعدہ کیا ۔ گاڑی کے اخراجات اور باقی رقم پانچ لاکھ دس ہزار روپے چوہدری مجید دینے سے انکاری ہو گیا ہے ۔ سائل نے ایس ایس پی آپریشنز سے استدعا کی ہے کہ ملزم نے امانت میں خیانت کی ہے اور جعلی کاغذات پر گاڑی فروخت کر کے رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سائل کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

ایس ایس پی آپریشنز مصطفی تنویر کی جانب سے ایس پی کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، اس حوالے سے چوہدری مجید سے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا تاہم جب اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ درخواست کا ررو ائی کے لیے ایس پی رورل کو بھجوا دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں