وفاقی کابینہ نےحج پالیسی منظور کرلی،حج اخراجات ساڑھے آٹھ لا کھ روپے ہوں گے

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2022 کی منظوری دے دی ہے حج پالیسی کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا تخمینہ ساڑھے آٹھ لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت مذہبی امور کی سمری کی منظور لے لی گئی ہے۔پاکستان کے لیے 81 ہزار 132 افراد کا حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے،سرکاری اسکیم کے تحت 32 ہزار 453 جب کہ نجی اسکیم کے تحت 48 ہزار 679 افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر حج اخراجات کا تخمینہ ساڑھے 8 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔حج اسکیم 2022 کے تحت بلامعاوضہ حج ادائیگی کی کوئی گنجائش نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں