وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں تبدیلی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں تبدیلی کے ذریعے ایف آئی اے کواہم کردار سونپنے اورقانون نافذ کرنے والے بڑے اداروں کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانےکا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں  وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دیدی ہےترمیم کے تحت آفیشل سیکرٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو بطور تحقیقاتی ادارہ شامل کیا جائے گا، بڑے تحقیقاتی اداروں کے کردار اور اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو مزید مربوط بنانے کا ورک فریم شامل ہے۔

خفیہ اہم معلومات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹیم کی تشکیل کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا، قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں