وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب،سرکاری حج کوٹے میں اضافے کی تحقیقات کا معاملہ زیربحث آئے گا

اسلام آباد( نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل(منگل)کو ہو گا اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج کے سرکاری کوٹے میں اضافی بکنگ کی تحقیقات کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔وفاقی کابینہ ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔توانائی بچت کے حامل پنکھوں کے معیار کی پالیسی میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کابینہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں