وفاقی کا بینہ ا جلاس 18مئی کو طلب، کرتار پو راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دئیے جانے کا ا مکان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیا اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جا ئے گا وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کی منظوری دے گی وفاقی کابینہ اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری دے گی کابینہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دے گی کابینہ ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے،الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی کا بینہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کر ے گی کابینہ الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان تعینات کرنے کی منظوری دے گی بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے کابینہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی پر غور کرے گی اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں