ویکسینیشن لازمی قرار دینا کورونا ویرینٹ پر قابو پانے میں زیادہ مددگار نہیں ہوگا، فرانسیسی وزیراعظم

اسلام آباد(ویب نیوز) فرانسیسی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن لازمی قرار دینا کورونا ویرینٹ پر قابو پانے میں زیادہ مددگار نہیں ہوگا۔فرانسیسی وزیراعظم عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دینے کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے سے مشکلات مزید بڑھیں گی۔ فرانس میں کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک دیئے جانے کیلئے تیار ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت حکام کے گرین سگنل ملتے ہی چوتھی خوراک دینا شروع کردیں گے۔دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی زندگی مشکل کردیں گے۔فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو واقعی پریشان کرنا چاہتا ہوں اور ہم آخر تک ایسا کرتے رہیں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں