ویکسین نہ کروانے والے افراد کی موبائل سم بند کرنے کی سفارش


کراچی (نیوز ڈٰیسک) سندھ حکومت نے صوبے میں کرنے ویکسین نہ کروانے والے افراد کی موبائل سم بند کے لیے وفاق سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ 23 جولائی کو وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق پی ٹی اے تمام لوگوں کو پیغام بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں اور ايک ہفتے کے دوران ويکسين نہ کرانے والوں کی سم بلاک کی جائے۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ ہوگا جس کے لیے سیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ ایک ہزار دو مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ عید کے بعد صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی ہے۔ ضلع شرقی میں گذشتہ ہفتے میں اوسطاً 29 فیصد کیسز آئے جبکہ کورنگی میں ہفتہ وار 17فیصد، وسطی اور جنوبی میں 15فیصد کیسز ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں