و زیراعظم کی آصف زرادری کو مبینہ دھمکیاں ، پیپلز پارٹی کی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست

اسلام آباد(نیوزٹویو)و زیراعظم کی  سابق صدر آصف زرادری کو مبینہ دھمکیاں دینے  کےمعاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پیپلز پارٹی راولپنڈی کی قیادت نے گزشتہ روز وزیراعظم کے خلاف ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست پیپلز پارٹی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد عمر اور سابق انفارمیشن سیکریٹری راجہ ایاز پپونے جمع کرائی، درخواستمین لکھا گیا عمران خان کی آصف زرادری کو دھمکیاں دینے کی تقرری پوری دنیا نے دیکھی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کیخلاف ہتک آمیز زبان کو بھی پوری دنیا نے دیکھا،، درخواست مین موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی ہتک آمیز تقریر سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی، وزیر اعظم کے دھمکی اور حقارت آمیز الفاظ کا نوٹس لیکر ضروری کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں