ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم ریمبو گرفتار

اسلام آباد(نیوزویب) ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ریمبو کا کہنا ہے کہ عائشہ نے نہ جانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا؟۔لاہورعدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم ریمبو نے کہا کہ کسی کی جان بچانے کی یہی سزا ملتی ہے۔ سبق یہی ملتا ہے کہ کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہیئے۔ اس معاملے پرملزم کا مزید کہنا ہے کہ 2 ماہ سے عائشہ اکرم کا ساتھ دے رہے تھے۔ مجھ سمیت گرفتار تمام افراد اس کیس کے گواہ بھی ہیں۔ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو ایک سال پرانی ہے۔ملزم ریمبو نے مزید کہا کہ عائشہ اکرم مقدمے کے ملزمان سے پانچ، پانچ لاکھ روپے لینا چاہتی تھی۔ میں نے اسے کہا کہ رقم کے پیچھے نہ بھاگو۔ریمبو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمجھانے پر عائشہ اکرم نے غلیظ زبان استعمال کی، اس نے دھمکی دی کہ اس کے مطابق بیان نہ دیا تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں