ٹریفک کا المناک حادثہ،ڈمپر نےگاڑی کچل دی دلہا،دلہن سمیت 6افرادجاں بحق

جہلم(نیوزٹویو) ٹریفک کے انتہا ئی المناک حادثے میں دلہا،دلہن سمیت 6افرادجاں بحق ہوگئےجہلم میں تیز رفتار ڈمپر نے بریک فیل ہونے کے باعث  بارات میں شامل گاڑیوں سمیت کئی گاڑیوں کو کچل ڈالاجس سے6افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئےریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے دلہا، دلہن اور دلہے کی والدہ سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہیں۔

ریسکیو حکام نے زخمی افراد کو علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حکام کے مطابق بارات چکوال سے کھیوڑہ واپس جارہی تھی۔ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں