ٹک ٹاک، بیگو، پب جی اس قوم کیلئے نہیں ہے، بشریٰ انصاری

کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لاہور میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر کہا کہ یہ ٹک ٹاک، پب جی بیگو اور اسی قسم کی دوسری سائٹس ہماری قوم کے لیے ہیں ہی نہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی حالیہ پوسٹ میں کہا کہ افغانستان اور طالبان ہم سے بہت قریب ہیں، کوئی خاص فرق نہیں رہ گیا اب۔ بشریٰ انصاری نے لکھا کہ “ہم روز بروز زمین میں دھنستے جارہے ہیں، ہم جھوٹے، دھوکے باز اور ظالم لوگ خود کو اعلیٰ سمجھتے ہیں، عورت آدمی کی نہیں یہ کمزور اور طاقتور کی جنگ ہے۔ ” اداکارہ نے لکھا کہ “لوگوں کو بکواس کرنے میں مزا آتا ہے، اسی لیے یہ ٹک ٹاک، بیگو، پب جی اس قوم کیلئے نہیں ہے۔” انہوں نے لکھا کہ “سمجھنے کی کوشش کریں اگر ایک بھی مجرم کو ٹکڑے ٹکڑے کرتے تو ایسا بار بار نہ ہوتا، لیکن اب تو اندھیر ہی اندھیر ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں