ٹک ٹاکر جوڑی جوڑی اُسامہ بھلی اور سائلنٹ گرل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اسلام آباد (نیوزویب )ٹک ٹاک دُنیا کی مقبول ترین  جوڑی اُسامہ بھلی اور سائلنٹ گرل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا پر دی۔ ٹک ٹاک اسٹار سائلنٹ گرل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ۔جس میں اُنہوں نے اور اُن کے شوہر ٹک ٹاکر اُسامہ بھلی نے اپنے بیٹے کی اُنگلی تھامی ہوئی ہے۔سائلنٹ گرل نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ہاں 8 اکتوبر کوبیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اس حوالے سے سائلنٹ گرل نے اپنی ایک فیملی فوٹو بھی شیئر کی جس میں اُنہوں نے گود میں اپنے بیٹے کو لیا ہوا ہے اور اُن کے ساتھ اُن کے شوہر بھی موجود ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر جوڑی بیٹے کی پیدائش پر بےحد خوش ہے۔ٹک ٹاک کی اس جوڑی نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد موسیٰ بھلی رکھا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سائلنٹ گرل اور اُسامہ بھلی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار سائلنٹ گرل اور اُسامہ بھلی رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔دونوں کی جوڑی کو ٹک ٹاک صارفین بہت پسند کرتے ہیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں