ٹک ٹاک بنانے والے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) نوکری کی بجاۓ ٹک ٹاک بنانے والے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ پولیس کے  (IT )ڈیپارٹمنٹ نے ڈیٹا اکٹھا کرنا شرو ع کر دیا نام نمبر اور تصویر کے ساتھ ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایپ ٹک ٹاک پر اس وقت 869 پولیس اہلکاروں کی شاخت ہو چکی ہے۔ جو کہ دوران ڈیوٹی حساس مقامات اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیوں پر ٹک ٹاک بنا کر وائرل کر چکے ہیں۔ ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد سخت سزاوں پرغور کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق سب سے پہلے نشے کے عادی پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخواست کیا جائے گا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی گانوں اور ولگر ٹک ٹاک بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاۓ گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں