ٹیکس چوری اورکرپشن کی کمائی سے جائدادیں خریدنےوالوں کے خلاف گھیراتنگ،ایف بی آر پراپرٹی ڈیلرز کا ریکارڈ چیک کرے گا

  اسلام آباد(نیوزٹویو) ٹیکس چوری، کرپشن اور کالے دھن سے جا ئدادوں اورزمینوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرط پر عمل درآمد کرتے ہو ئے ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرزکے ذریعے جائدادوں اور زمینیوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے اس طریقے سے ہا وسنگ سو سا ئیٹیوں، پلازوں اورزمینوں میں ہونےوالی مشکوک سرمایہ کاری کا پتہ چلا یا جا ئے گا فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے افسران ملک بھرمیں پراپرٹی ڈیلرز ز کے دفاتر کا معائنہ کریں گےتفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) شرط پر عمل کرتے ہو ئے پاکستان پراپرٹی ڈیلرز کے دفاترکی چیکنگ ہو گی اور ان سے رئیل اسٹیٹ ا یجنٹس کے ذریعے ہونے والی مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر جا ئے گااور ان سے سرمایہ کاروں اور ان کی سرمایہ کا ری سے متعلق تفصیلا ت لے گا جس کے بعد سرمایہ کاروں سے پوچھ گچھ کی جا ئے گی کہ انہوں نے پراپرٹی میں جو کروڑوں کی سرمایہ کاری کی ہے اس سرما ئے کے ذرائع کیا ہیں  اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرزرجسٹرڈ کرلیے ہیں رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کےریکارڈ کا معائنہ کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوںگے مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں