ٹیکس گزاروں کےمسائل فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا ئیں، چیئرمین ایف بی آر کی فیلڈ دفاتر کو ہدایات

اسلام آباد(نیوزٹویو) چئیرمین ایف بی آر نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو فوری طور پراوربالخصوص دوردرازکے علاقوں میں رہنے والوں کے تمام مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائےاورواضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جمعہ کووزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر ایف بی آر ہیڈکوار ٹرز اسلام آباد میں باقاعدگی سے کی جانے والی ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں  چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنیں جنہوں نے کال کرکے براہ راست   چیئرمین ایف بی آر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چئیرمین ایف بی آر کا ٹیکس گزاروں کے مسائل کے فوری حل کے لئے ہر جمعہ ای کچہری کے انعقاد کے فیصلے کے  بعد  یہ مسلسل تیسراہفتہ ہے کہ ای  کچہری کا انعقاد کیا   گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر  ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔ چئیرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنے قریبی ریجنل ٹیکس آفس اور کسٹمز کولیکٹوریٹ سے رجوع کریں۔

چئیرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور  انہیں یقین دلایاکہ ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔چئیرمین ایف بی آر نے تمام فیلڈ دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ  خواتین اور پاکستان کے دوردراز علاقوں میں رہنے والے ٹیکس گزاروں  کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ہفتہ وار ای کچہری کے انعقاد سے نہ صرف ٹیکس گزاروں کے مسائل وقت پر حل ہوں گے بلکہ  اس کے ذریعے فیلڈ دفاتر کی کارکردگی بھی جانچی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں