ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی ٹیم کی قیادت روہیت شرما کریں گے۔اسکواڈ میں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا اور رشبھ پنٹ شامل ہیں۔ جسپریت بمرہ، بھوونیشور کمار، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لیں گے۔ جبکہدنیش کارتھک، ہاردیک پانڈیا، روی چندرن ایشون، یوزویندرا چاہل اور اکسر پٹیل کو بھی  اسکواڈ کا حصہ ہیں۔محمد شامی، شریاس آئیر، روی بشنوئی اور دیپک چہار ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں