ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی

اسلام آباد(نیوزٹویو) آسٹریلیا میں آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی کردی گئی ہےپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے لیے ویڈیو جاری کی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو نئی کٹ پہنے دکھا گیا ہے۔اسی طرح نئی کٹ کی رونمائی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا اور کائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا۔

پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی کٹ کو تھنڈر جرسی 22 ظاہر کیا ہے، کٹ کا بنیادی کلر گہرا سبز ہے جبکہ ہلکے سبز اور پیلے رنگ سے اسٹرائپ بنائی گئی ہیں۔ کٹ کی ایک جانب پاکستان کرکٹ کا ستارہ نمایاں ہے اور دوسری جانب ورلڈ کپ کا لوگو ہے جبکہ دائیں بازوپر اسپانسرز کا لوگو ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ساتھ کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں خصوصی کٹ پہنے گی تاکہ ملک میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگہی دی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں