ٹی ٹونٹی سیریز،انگلینڈ کا 3میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے222 رنز کا ہدف

کراچی (نیوزٹویو) انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 222 رنز کا ریکارڈ ہدف دیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کیں پاکستانی بولرز نے فل سالٹ کو 18 کے مجموعے پر چلتا کیا، لیکن انگلینڈ کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے ول جیک نے 22 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم پر سے پریشر ختم کروادیا۔ 

انہوں نے ڈاؤڈ ملان کے ہمراہ 43 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ 61 کے مجموعے پر ڈاؤڈ ملان آؤٹ ہوئے تو 82 کے مجموعے پر جیک بھی پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کو عثمان قادر نے کیچ آؤٹ کروایا۔ اس کے بعد ہیری بروک اور بین ڈکِٹ نے کیریز سنبھالی اور پھر پاکستانی بولرز کی درگت بنادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں