پاراچنار میں فائرنگ کے 2واقعات میں 7اساتذہ سمیت 8افرادقتل

پاراچنار (نیوزٹویو) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں 2مخلتف واقعات میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کےکے 7 اساتذہ سمیت 8افرادکو قتل کر دیا فائرنگ کے واقعے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پاراچنار کے ڈی ایم ایس قیصر عباس کے مطابق فائرنگ کے پہلے واقعے میں جاں بحق شخص کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جس کی میت لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ اس کے بعد فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے، ان واقعات میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اپر کرم میں شلوزان روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں محمد شریف نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد مسلح افراد نے تری منگل ہائی اسکول میں گھس کر 7 اسکول ٹیچرز کو قتل کر دیا۔ ان واقعات کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ضلع بھر میں تمام راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 28 اپریل سے جاری میٹرک امتحانات بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری ، انجمن حسینیہ کے سیکریٹری عنایت حسین ، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل حسین نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بے گناہ اساتذہ کے قتل کو بہیمانہ اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم واقعات سے ضلع کرم کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، رہنماؤں نے اس قسم عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں