پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیاگیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم قومی سلامتی کے امور پرارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایوان مختص کرنے کی تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی جس کو منظور کر لیا گیا تحریک میں کہا گیا ہے کہ اجلاس 21 اور 23 جون کو قومی اسمبلی ہال میں ہو گا۔

وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کا اس موقع پر کہنا ہےکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ 3 روز کے اندر ہو گا، جس کے وقت کا تعین جلد کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں