پارلیمنٹ سپریم کورٹ کا 17ہزارملازمین کو بے روزگار کرنے کا فیصلہ ختم کرے،حکومت میڈیااتھارٹی بل واپس لے،آل پاکستان وکلا کنونشن

اسلام آباد(نیوزٹو یو)آل پاکستان وکلا کنونشن نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہےکہ سپریم کورٹ میں ججز کا تقرر سنیارٹی کی بنیاد پر کیا جائےعمومی تاثر ہے کہ عدلیہ میں بہت سے معاملات منصنافہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے نہیں چلائے جارہے حکومت میڈیا اتھارٹی بل فوری واپس لے آل پاکستان وکلا کنونشن کےجاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رولز آئین اور وکلا نمائندگان کی مشاورت سے شفاف بنائے جائیں عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے ججز تقرر،بنچ کی تشکیل اور مقدمات مقرر کیے جانے میں صوابدیدی اختیار ختم کیا جائے اعلامیہ میں آرٹیکل 5 ڈی میں ترمیم کی مذمت کرتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ وکلا تحفظ بل پارلیمنٹ سے جلد پاس کرایا جائےپارلیمنٹ سپریم کورٹ کا 17 ہزار ملازمین کو بے روزگار کرنے کا فیصلہ غیر موثر کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں