پاپ سنگر عالمگیر کے مقبول گانے ’’ گاگر‘‘ کی دھن چوری

اسلام آباد (نیوز ویب )بھارتی گلوکارہ دھوانی بھنوشالی نے اپنے گانے ’’مہندی‘‘ میں پاکستانی پاپ میوزک کو پہچان  دینے والے عالمگیر کے  مقبول گانے ’’ گاگر‘‘ کی دھن نقل کر لی ہے۔ جس پر سوشل میڈیا میں سسنی پھیل گئی ہے۔ دھوانی بھنوشالی کا 21 ستمبر کو گانا مہندی ریلیز کیا گیا جبکہ عالمگیر کا مقبول ترین گانا گاگر 90 کی دہائی میں ریلیز ہوا تھا۔بھارتی گلوکارہ کے گانے کو اب تک کروڑوں لوگ یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔گانے کے بول اور زبان بالکل مختلف ہے مگر دھن مکمل طور پر گاگر سے ملتی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکارہ کوخوب  آڑے ہاتھوں لیاہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکے  گانے کو نقل قرار دے رہے ہیں۔ پاکستانی گلوکار عمیر جسوال نے بھی انسٹا گرام پر گانا چوری ہونے کی خبر دی ہے۔عمیر جیسوال  نے بھی یہی گیت گاگر گایا تھا اور مداحوں سے خوب داد پائی تھی۔عمیر جسوال نے گانے کا پوسٹر شیئر کیا۔ساتھی فنکاروں کو ٹیگ کیا اورلکھا کہ ’چلیں یہ بھی ٹھیک ہے۔ اور ساتھ ہی گلوکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوالیہ نشان بھی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں