پاکستانی اداکارہ دنا نیر نے بھارتی فلم ’دیوداس‘ کی ’پارو‘ کا روپ دھارنے پر تنقید کی زد میں آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی انٹرنیٹ سنسیشن، ماڈل و اداکارہ دنا نیر بھارتی بلاک بسٹر فلم ’دیوداس‘ کی ’پارو‘ بن گئی ہیں۔
متعدد سوشل میڈیا پیجز پر اس وقت اداکارہ دنا نیر مبین کا نیا روپ وائرل ہے جس میں وہ مشہور کردار ’پارو‘ ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کے میک اوور میں نظر آ رہی ہیں۔
دنانیر مبین کا یہ لُک آئندہ ہفتے شروع ہونے والے مبارک مہینے رمضان کے خصوصی ڈرامے کے ٹیزر سے وائرل ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل پر ’ویری فلمی‘ کے نام سے نشر کیے جانے والے رمضان کے خصوصی ڈرامے میں دنانیر ناصرف ایشوریہ رائے کے کردار ’پارو‘ بلکہ کاجول کے مشہور کردار ’انجلی‘ میں بھی نظر آئیں گی۔
چونکہ یہ ڈرامہ رمضان میں خصوصی ٹرانسمیشن کے تحت نشر کیا جائے گا، اسی لیے انٹرنیٹ صارفین دنا نیر کے اس روپ اور ڈرامے سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کا دنانیر کے اس لُک اور ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایسے پروجیکٹس رمضان اور ہمارے مذہب کی نمائندگی نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں