پاکستانی اداکارہ صبا قمر’سیریل کِلر‘ کے کردار کے لیے پرجوش

اسلام آباد(نیوز ویب)پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر اپنے اگلے پراجیکٹ  ’سیریل کِلر‘ میں پولیس آفیسر کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔صبا قمر نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ اُن کا اگلا پراجیکٹ ’سیریل کِلر‘ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میرا اگلا پراجیکٹ عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے۔نئے پراجیکٹ کی تصویر میں صبا قمر کو  پولیس یونیفارم میں  سارہ کے نام کا بیج پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں