پاکستانی شہدا ہمارے ایرانی شہداہیں،شمالی وزیرستان میں فوجیوں‌کی شہادت پر ایرانی سفیر کی تعزیت

اسلام آباد(نیوزٹویو)ایران کےپا کستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں‌کے حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ ایرانی سفیر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ رمضان المبارک میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کے لیے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔ حکومتِ پاکستان، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔
ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ساتھ پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بھی لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں