پاکستانی ووٹ کےاندراج کو یقینی بنائیں ،25اکتوبر کے بعد کسی کاووٹ درج نہیں ہوگا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( نیوزٹویو) الیکشن کمیشن نے  تمام اہل پاکستانیوں بشمول خواتین، نوجوان، افراد باہمی معذوری، اقلیتی برادری سے اپیل کی ھے کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں کیونکہ اب صرف 10 دن رہ گئے ہیں اور 25 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا جس کے بعد کسی بھی ووٹ کا نہ ہی اندراج ہو سکے گا اور نہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے گی

 الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر 2023 تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کیا ہوا ھے ۔۔25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو وہ اپنے ووٹ کا اندراج کر سکتا ھے ۔نیز اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد کر دہا گیا تھا۔۔

قانون کے مطابق ووٹ کا اندراج  ووٹر کا اکے شناختی کارڈ  کے مطابق مستقل   یا موجودہ  پتہ پر   کیا جاتا ہے ۔ تیسرے ایڈریس پر کسی ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکتا ۔تاہم سرکاری ملازمین اگر کسی دوسرے ضلع  یا صوبے میں تعینات ہیں تو اپنی پوسٹگ والی جگہ پر  اپنا اور فیملی کا  ووٹ درج کرا  سکتا ھے ۔۔

   الیکشن کمیشن  روزانہ کی بنیاد   پر میڈیا کےذریعے  سے عوام  کو ووٹ  کے اندراج، اخراج ودرستگی کے بارے میں  مسلسل آگاہی فراہم کر رہا ہے جوکہ 25 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے تمام 8 لاکھ   سے زائد افراد جن کو نادرا کی طرف سے   شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں انکا ڈیٹا یکم اکتوبر 2023 کو نادرا  سے حاصل کر لیا  تھا جس  کی ڈیٹا  انٹری  جاری ہے اور یہ تمام اہل افراد آئندہ عام انتخابات  میں اپنا حق رائے دہی  استعمال  کر یں گے ۔اس کے علاوہ  بھی 25 اکتوبر 2023 کیونکہ  الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، اخراج  ودرستگی   کی cut of date مقرر  کی ہے ۔  لہذا  یسے تمام افراد جن  کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ  جاری ہونگے   انکے ووٹوں  کے اندراج  کو یقینی  بنایا جائے گا۔ پاکستان کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں اور ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت دی جارہی ھے ۔نیز ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ھے جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ھے اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں