پاکستانی ڈرامے پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھے جاتے ہیں،بھارتی اداکارہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 سے شہرت پانے والی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھے جاتے ہیں۔
حال ہی میں عائشہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جس میں ان سے پاکستانی ڈراموں اور پاکستانی کانٹینٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہورہا ہے۔
دوران انٹرویو عائشہ نے کہا کہ ‘مجھے اقرا عزیز بے حد پسند ہیں، وہ بہت خوبصورت ہیں، اگر مجھے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کروں گی’۔
اداکارہ نے کہا ‘مجھے معلوم ہے میں مسلمان ہوں اور پاکستانی ڈرامے میں کام کرنا چاہتی ہوں، اس میں کوئی دقت نہیں ہے
میزبان نے عائشہ سے مکالمہ کیا کہ ‘مودی جی پہلے یہاں اور پھر ہمارے گھر آجائیں گے، پھر میں آپ کا پتہ دے دوں گا’۔
ماڈل نے کہا ‘کوئی بات نہیں، میں کیا غلط کام کررہی ہوں؟ کام ہی کرنے کے لیے بول رہی ہوں، مجھے پاکستانی مواد بہت پسند ہے، میرا خیال ہے جتنا پاکستانی ڈرامے پاکستان میں نہیں دیکھے جاتے اتنا لوگ بھارت میں دیکھتے ہیں’۔
عائشہ نے کہا ‘ہم نے پاکستانی ڈراموں کو بہت پیار دیا ہے’۔
ساتھ ہی انہوں نے میزبان کے ساتھ معروف پاکستانی ڈرامے سنو چندا کی تعریف کی اور اس میں اقرا عزیز کی ساس کا کردار نبھانے والی اداکارہ نادیہ افگن کی بھی بے حد تعریف کی۔
واضح رہے کہ عائشہ خان بگ باس 17 میں بطور وائلڈ کارڈ آنے والی امیدوار تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں