پاکستانی کرکٹ ٹیم نے یوم آزادی کی سالگرہ ہالینڈ میں منائی،کپتان بابرا عظم نے پرچم کشائی کی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ یورپی ملک نیدرلینڈ(ہالینڈ) میں منائی۔ پاکستانی سفارتخانے کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پرچم کشائی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم  نے نیدرلینڈز میں یوم آزادی منایاقومی اسکواڈ نے نیدرلینڈز میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پرچم کشائی کی تقریب میں بھی حصہ لیا، بابر اعظم نے نیدرلینڈز سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے نیدرلینڈز کے دورے پر ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں