پاکستانی کوہ پیما سر باز خان  نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

سرباز خان نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے چین میں واقع دنیا کی چھٹی بلند چوٹی’چوایو‘ کو سر کر لیا جس کی اونچائی 8188 میٹر ہے۔

سرباز خان 10’ایٹ تھاؤزنڈر‘ کو بغیر آکسیجن سر کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔

اُنہوں نے اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے گزشتہ شب کیمپ ون سے پیش قدمی شروع کی تھی۔

سرباز خان کو’مشن 14‘ مکمل کرنے کے لیے اب صرف ایک چوٹی شیشاپنگما سر کرنا باقی ہے جسے وہ رواں سیزن میں سر کر کے یہ مشن مکمل کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں