پاکستان افغان امن عمل میں اپناکردار اورفریقین سے تعاون جاری رکھے گا،آرمی چیف کی امریکی ناظم الامورسے ملاقات

اسلام آباد(نیوزٹو یو) آٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا کرداراور افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلر کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان سمیت سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ٓ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا، اور امریکی ناظم الامور نے دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ غلط تاثر قائم کرنے اور کسی کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں