پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نامکمل

اسلام آباد(نیوزٹویو) پا کستان اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل نہ ہوسکے، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں توسیع کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان کل مختصر مذاکرات ہوں گے، کل آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر بھی کل کے مذاکرات میں بات چیت ہوگی، لیٹر آف انٹینٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد ایگریمنٹ کی طرف بڑھیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو کل معاشی ٹیم کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں