پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسراٹیسٹ میچ ڈرا

کراچی (نیوزٹویو)پا کستان نے آسٹریلیا کا ٹیسٹ میچ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا پا کستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جانے والے دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈراہو گیا ہے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 196 رنز کی شاندار  قائدانہ اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے دفاعی اننگزکھیلی دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کو جیت تک پہنچنے سے روک دیا اور کراچی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ پا کستان کی ٹیم پانچ سو چھ رنز ہدف کے تعاقب میں میچ کے آخری روز 7 وکٹ کے نقصان پر 443 رنز بناسکی اور یہ میچ بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی طرح بغیر نتیجہ ختم ہوگیا۔ گرین کیپس کے کپتان بابر اعظم 196 رنز کی دفاعی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے اور وہ بدقسمتی سے صرف 4 سکور کے فرق سے اپنی ڈبل سنچری نہ مکمل کرسکے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی اور 104 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر آج کھیل کا آغاز کیا، 249 مجموعے پرعبداللہ شفیق نروس نائنٹی کا شکار ہو کرکمنز کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، ان کا کیچ سمتھ نے پکڑا، فواد عالم محض 9 رنز بنا سکے، فہیم اشرف صفر اور ساجد خان 9 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

گذشتہ روز آسٹریلیا نے 97 رنز پر دوسری اننگز بھی ڈکلئیر کر دی تھی، کینگروز بلے باز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز امام الحق صرف ایک جبکہ اظہر علی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ یاد رہے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں