پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر ہا رجیت کے ختم ہوگیا

کراچی(نیوزٹویو)پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی ہارجیت کے ختم ہوگیا تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور محمد وسیم کی بہترین شراکت کی بدولت دیے گئے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری دن کے اختتام پر ایک وکٹ پر 61 رنز بنائے جس کے نتیجے میں پاک کیویزٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ  بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستانی بلے باز میدان میں اترے تو قومی ٹیم کو 97 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ نیوزی لینڈ کو دن کے آغاز میں ہی اس وقت کامیابی ملی جب نائٹ واچ مین نعمان علی صرف چار رنز بنانے کے بعد مائیکل بریسویل کی وکٹ بن گئے لیکن پاکستانی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب کپتان بابر اعظم صرف 14 رنز بنانے کے بعد اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔

سو100رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے سرفراز احمد آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ اس دوران امام نے سنچری کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جبکہ سرفراز نے اش سودھی کو چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ لیکن ففٹی مکمل کرتے ہی وکٹ کیپر بلے باز وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 53 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ امام کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز جوڑے۔

گزشتہ اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے نوجوان سلمان علی آغا اس اننگز میں بڑا اسکور نہ کر سکے اور چھ رنز بنانے کے بعد سودھی کو گیند پر بولڈ ہو گئے۔ امام الحق پوری اننگز میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے رہے لیکن 96 کے اسکور پر پہنچنے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی اسٹمپ ہو گئے۔

پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے تو میزبان ٹیم پر میچ میں شکست کے بادل منڈلانے لگے تاہم محمد وسیم نے سعود شکیل کا بھرپور ساتھ نبھایا اور ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سعود شکیل اور محمد وسیم نے 71 رنز بنائے اور ٹیم کو بھنور سے نکال لیا۔ محمد وسیم نے 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے تاہم اش سودھی نے ان کو آؤٹ کردیا۔ سعود شکیل کا ساتھ دینے میرحمزہ آئے اور دونوں نے مل کر 34 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران سعود نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آخری 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ہدف دینے کا فیصلہ کیا تو اس وقت پاکستان کی برتری 137 رنز ہوگئی تھی۔ پاکستان نے 8 وکٹوں پر 311 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر کھیل رہے تھے

نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں