پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام دنیا کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد(نیوزٹویو) صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس  نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر  خصوصی  پیغام  جاری کیا۔

پانچ فروری کا دن ہر سال مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ پانچ فروری کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام دنیا کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ ہم دنیا سے کہتے ہیں کشمیر توجہ چاہتا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ میں کیے گئے وعدوں سے منحرف ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل  نےکشمیریوں کو آزادی کیساتھ مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے رکھا ہے۔ اگر دنیا نے اس خطے کی طرف توجہ نہ دی تو چنگاری پوری دنیا کو متاثر کرسکتی ہے۔ پاکستان کی تمام جماعتیں اس پوائنٹ پر متفق ہیں کہ کشمیریوں کو حق ملنا چاہیے تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم 5 فروری کو باہر نکلتی ہے۔ کشمیر ایک زمین کا تنازعہ نہیں یہ ایک کروڑ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ اور بڑے ممالک کو اس مسئلے کے حل کیلئے آگے آنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں