پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے  میچ آج کھیلا جائے گا

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم برتری ڈبل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان کی نظریں تینوں میچز جیت کر عالمی نمبر ون پوزیشن پر ہیں۔ 

پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف رہے، انہوں نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں