پاکستان خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کر دی،انہوں نے 8091 میٹر اونچی،دسویں بلند ترین چوٹی انا پورنا کو سر کر لیا۔

نائلہ کیانی اناپورنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو آج (پیر کی) صبح ماؤنٹ اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچیں۔

نائلہ کیانی نے شہروز کاشف کے ساتھ ہی اناپورنا کو سمٹ کیا۔

نائلہ کیانی کے پاس 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے 21 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف ماؤنٹ اناپورنا کو سر کرنے کے بعد دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں