پاکستان عالمی شراکت داروں سے امن کی خاطرتعاون کے لیےپرعزم ہے

راولپنڈی(نیوزٹویو)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی شراکت داروں سے امن کی خاطر تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں