پاکستان میں‌مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،مرغی ،انڈے ،ٹماٹر،پیاز،دالیں مہنگی

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح 44اعشاریہ 16فیصد کی سطح پر پہنچ گئی چکن،انڈے،ٹماٹر،پیاز،گڑ،چاول مہنگے ہو گئےوفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ نو ہفتوں سے ملک میں مہنگائی 40 فیصد سے بلند سطح پر برقرار ہے گزشتہ ہفتے مہنگائی 1.36 فیصد اضافے سے 44.16 فیصد تک پہنچ گئی اس دوران 21 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 8 کی قیمتوں میں کمی آئی مہنگی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر، پیاز، چکن، انڈے، گڑ، دال چنا، ماش، چاول شامل ہیں۔
بجلی، ایل پی جی، ماچس، انرجی سیور کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا البتہ آلو، گھی، چینی، کوکنگ آئل، لہسن، دال مونگ معمولی سستی ہوئی۔ اس دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 156 فیصد، سرخ مرچ 82 فیصد مہنگی ہوئی ایک سال میں لہسن 60 فیصد، چینی 57 فیصد، آٹا 55 فیصد مہنگا ہواہےچاول 52 فیصد تک، سگریٹ 93 فیصد مہنگے ہوئے۔
گزشتہ سال کی نسبت گیس چارجز 1108 فیصد تک بڑھ گئے۔ ایک سال میں پیاز 6.68 فیصد، گھی 1.67 فیصد سستا ہواگزشتہ نو ہفتوں سے مہنگائی 40 فیصد سے بلند سطح پر برقرار ہے۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں