پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پرعالمی برادری کی نظر ہے،امریکی تحقیقی ادارے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر برائے ساؤتھ ایشیا اور  معروف صحافی مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر  عالمی برادری کی نظر ہے۔مائیکل کوگل مین کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ سرفہرست رہا اور  اس دوران فرانس نے پاکستان کی مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی۔ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر برائے ساؤتھ ایشیا کا مزید کہنا تھا کہ  عالمی رہنما اور مشہور شخصیات امداد فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی کی مہم چلا رہے ہیں، یہ ایک موقع ہے لیکن سیاسی تقسیم کی وجہ سے پاکستان شاید اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں