پاکستان میں مہنگائی تاریخی بلندیوں پر،شرح 28فیصد ہو گئی ،36اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) ملک میں مہنگائی تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی ایک ہفتے میں عام آدمی کے کھانے پینے میں استعمال کی36 بنیادی اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد  پاکستان میں مہنگائی کی شرح 28فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے سرکاری محکمہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ۔ایک ہفتے کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 3.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 36 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام آیاایک ہفتے میں ڈیزل 28.91 فیصد، پیٹرول 11.43 فیصد اور بجلی 6.63 فیصد مہنگی ہوئی۔ چکن 12.10 فیصد، آلو 6.89 فیصد، پکی ہوئی دال میں 5.90 فیصد اضافہ ہوا۔

چنے کی دال 5.29 فیصد اور بڑے گوشت میں 5.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے میں پیاز 5.20 فیصد، آٹا 2.19 فیصد اور ایل پی جی 1.32 فیصد سستی ہوئی۔ ایک سال میں پیاز 135 فیصد، ڈیزل 132 فیصد اور ٹماٹر 119 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں پیٹرول 110 فیصد، گھی 81 فیصد اور خوردنی تیل 71 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایک سال میں دال مسور 74.77 فیصد، مسٹرڈ آئل 80.88 فیصد اور ایل پی جی 60.97 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک سال میں لہسن 57.72 فیصد، چکن 51 فیصد مہنگے جبکہ سرخ مرچ 43 فیصد، دال مونگ 18 فیصد اور چینی 10.79 فیصد سستی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں